• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 57918

    عنوان: کیاسب سمندری جانور حلال ہے ؟سمندری جانوروں کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

    سوال: کیاسب سمندری جانور حلال ہے ؟سمندری جانوروں کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 57918

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 200-200/Sd=5/1436-U احناف کے نزدیک سمندری جانوروں میں مچھلی کے علاوہ تمام جانور حرام ہیں۔ قال الکاساني: أما الذي یعیش في البحر فجمیع ما في البحر من الحیوان محرم الأکل إلا السمک خاصةً فإنہ یحل أکلہ -وہذا قول أصحابنا رحمہم اللہ-․ بدائع الصنائع: ۴/۱۴۴، کتاب الذبائح، زکریا،دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند