India

سوال # 57435

کیا ہمارے احناف کے یہاں شارک مچھلی کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ ہمیں شبہ اس لیے ہوا ہے کہ وہ انسان اور جاندار کھاتا ہے؟

Published on: Feb 1, 2015

جواب # 57435

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 210-176/Sn=4/1436-U

احناف کے نزدیک ہرطرح کی مچھلی حلال ے، قطعِ نظر اس سے کہ وہ کیا کھاتی ہے؛ ہاں شرط یہ ہے کہ اس کا مچھلی ہونا محقق ہو؛ لہٰذا شارک مچھلی کا کھانا بھی حلال ہوگا؛ اس لیے کہ یہ بھی مچھلی ہی کی ایک قسم ہے، وأما الذي یعیش في البحر فجمیع ما في البحر من الحیوان محرم الأکل إلا السمک خاصّة فإنہ یحل أکلہ إلا ما طَفَا منہ، وہذا قول أصحابنا -رضي اللہ عنہم الخ (بدائع الصنائع، کتاب الذبائع والصیود)

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات