• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 56166

    عنوان: لاعلمی میں حرام پیسوں سے دعوت كی ہوئی دعوت كھا لے تو؟

    سوال: اگر کوئی حرام پیسے سے دعوت کرتاہے اور ہم وہ کھاپی لیں اس شخص کے بارے میں جانے بغیر یا یہ کہ پیسے کہاں سے آئے ہیں، تو کیا یہ گناہ ہے؟اور کیا یہ ہماری نماز چالیس سال تک قبول نہیں ہوگی اگر ہم جانے بغیر حرام مال سے کھا پی لیں؟ جب ہم جماعت میں جاتے ہیں کیا کیا جاسکتاہے؟ اس طرح کے پیسے سے کھانا پڑتاہے ان جانے میں․․․․ کیوں کہ ممبروں سے پوچھ نہیں سکتے ہیں کہ پیسے کہاں سے آئے ؟

    جواب نمبر: 56166

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 83-80/B=1/1436-U اگر لاعلمی میں ایسی دعوت کھالی ہے تو اللہ کے یہاں کوئی مواخذہ نہ ہوگا۔ اور ۴۰/ دن کی نماز بھی قبول ہوگی۔ جماعت میں جو لوگ دعوت کرتے ہیں ان کی کمائی اور پیسوں کی تحقیق کرنے کی ضرورت نہیں،آپ بلا تحقیق کے دعوت کھاسکتے ہیں، یہ درست ہے، اس پر ہماری پکڑ نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند