• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 55143

    عنوان: ریسٹورینٹ كے کھانے سے متعلق

    سوال: میرا آپ حضرات سے سوال یہ ہے کہ آج کل ہمارے ملک میں بیرون ممالک کے ریسٹورنٹ میں بدرریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور وہ اپنا کھانا حلال کہہ کر بیچتے ہیں، اسی طرح پاکستان کے علاوہ کبھی دبئی، سعودیہ عرب جانا ہوتا ہے تو وہاں بھی ریسٹورنٹ والے حلال کہہ کر کھانا بیچتے ہیں ، اب ہمیں یہ پتہ نہیں ہوتا کہ یہ ریسٹورنٹ والے کونسا گوشت استعمال کرتے ہیں، امپورٹڈ یا مقامی ؟ اسی طرح کبھی پتہ بھی ہوتا ہے کہ امپورٹڈ گوشت ہے ، لیکن وہ اسے سو فیصد حلال کہتے ہیں، اسی طرح وہ گوشت کہاں سے آیا ہے ، اس کا بھی پتہ نہیں ہوتا۔ سوال یہ ہے کہ اس طرح اسلامی ممالک میں اگر حلال گوشت کہہ کر ریسٹورنٹ والے اپنا کھانا بیچیں تو کیا ہمارے لیے وہ کھانا جائز اور حلال ہے ؟؟ اگر بالفرض وہ غلط گوشت استعمال کر رہے ہیں لیکن ہمیں اس کا علم نہیں ہے اور وہ اسے حلال ہی کہہ رہے ہیں، تو کیا وہ گوشت ہمارے لیے حلال ہوگا ؟؟ تقویٰ تو یہ ہے کہ اگر شبہ ہو جاے ٴ وہ گوشت نہ کھائیں لیکن اگر کھالیا توکیا ہمیں حرام کھانے کا گناہ ملے گا ؟؟ اسلامی اور غیر اسلامی ممالک میں فرق ہوگا؟؟

    جواب نمبر: 55143

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1935-1649/B=12/1435-U ریسٹورنٹ میں جو گوشت مسلم ممالک میں ملتے ہیں وہ سب امپورٹڈ ہوتے ہیں، وہ سب یورپ ممالک سے آتے ہیں اور مشینی ذبیحہ کے ہوتے ہیں، ان گوشتوں کا کوئی اعتبار نہیں، اس کے کھانے سے احتیاط کرنی چاہیے۔ وہاں کے لوگوں کے کہنے کا اعتبار نہیں، کسی گوشت کے حلال وحرام ہونے کے بارے میں شک ہو جب بھی اسے نہیں کھانا چاہیے، وہاں سبزی، دال، یا مچھلی کا استعمال کرنا چاہیے یا اپنا سالن خود بناکر کھانا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند