• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 48943

    عنوان: شترمرغ اور اس جیسے اور پرندے (راؤ وغیرہ جو انگلینڈ میں ملتے ہیں) کھانا حلال ہے یا نہیں؟ اور ان کے انڈوں کا کیاحکم ہے؟اس سوال کا جواب عنایت کرکے رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: شترمرغ اور اس جیسے اور پرندے (راؤ وغیرہ جو انگلینڈ میں ملتے ہیں) کھانا حلال ہے یا نہیں؟ اور ان کے انڈوں کا کیاحکم ہے؟اس سوال کا جواب عنایت کرکے رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 48943

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1844-1398/H=1/1435-U جو پرندے مرغ یا شترمرغ کے مثل ہیں یعنی ان کی غذا نجاست وحرام نہیں نہ ہی وہ پنجوں سے شکار کرتے ہیں تو وہ حلال ہیں، ان کے انڈے بھی حلال ہیں، اگر راوٴ کا حال بھی ایسا ہی ہے یعنی مثل مرغی کے ہے تو وہ اور اس کے انڈے حلال ہیں، اگر مرغ سے مختلف ہو تو مقامی علمائے کرام اصحابِ فتوی حضرات کو لے جاکر وہ جانور (راوٴ) کو دکھلادیں، بعد دیکھنے جو حکم شرعی وہ حضرات بتلادیں اس کے مطابق عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند