• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 48392

    عنوان: اگر پانی میں مچھلی مرکر دستیاب ہوئی ہے تو کیا اسے کھانا جائز ہے؟

    سوال: اگر پانی میں مچھلی مرکر دستیاب ہوئی ہے تو کیا اسے کھانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 48392

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1460-1117/B=11/1434-U جی ہاں جائز ہے بشرطیکہ مر کر پیٹ کے بل تیرنے نہ لگی ہو، اگر پیٹ اوپر نہیں ہوا تو اسے کھاسکتے ہیں، اور جو مچھلی پانی میں مرکر الٹی تیررہی ہو اس کا کھانا ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند