• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 41039

    عنوان: کھانے سے پہلے غسل طہارت ضروری نہیں

    سوال: اگر غسل کی حاجت ہو تو غسل سے پہلے کچھ بھی کھانا یا پینا منع ہے کیا؟پہلے غسل کرنا ضروری ہے پھر اس کے بعد ہی ہم کچھ کھا پی سکتے ہیں کیا؟ یابغیر غسل کے بھی ہم کھاپی سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 41039

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1368-1371/M=10/1433 کھانے سے پہلے غسل طہارت ضروری نہیں ہے، غسل کیے بغیر بھی کھاپی سکتے ہیں، البتہ اچھا یہ ہے کہ غسل کرکے کھائے پئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند