• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 40888

    عنوان: سنت

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ پانی کو ۳ سانس میں پینے کا حکم آیا ہے، کیا دودھ کو بھی ۳ سانس میں پینا چاہئے ۔

    جواب نمبر: 40888

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1414-1044/D=10/1433 تین سانس میں پینے کا ذکر پانی کے ساتھ حدیثوں میں آتا ہے دودھ کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا طریقہ اختیار فرماتے تھے، نظر سے نہیں گذرا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند