• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 40697

    عنوان: کیا رات کو پیاز کھانا جائز ہے؟

    سوال: کیا رات کو پیاز کھانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 40697

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1266-1266/M=9/1433 پیاز رات میں بھی کھاسکتے ہیں، ممانعت کی کوئی وجہ نہیں، البتہ کچی پیاز کھانے سے چونکہ منھ میں بدبو ہوتی ہے، اس لیے مسجد میں جانے سے پہلے نہ کھائیں، فرشتوں کو اس سے اذیت ہوتی ہے، سونے سے پہلے بھی مسواک وغیرہ کرلیں تاکہ نظافت حاصل ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند