• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 332

    عنوان: کیا ملازمت کرنے کے لیے پینٹ شرٹ پہننا درست ہے؟

    سوال: میں ایک سوال کرنا چاہتا ہوں۔ میں ایک کمپنی میں کام کرتاہوں ۔ اس کمپنی سے وابستہ ہونے سے قبل میں اسلامی لباس (کرتا پاجامہ) پہنتا تھا۔ لیکن کمپنی میں لگنے کے بعد غیر اسلامی لباس (شرٹ پینٹ) پہننا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام کیا کہتا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 332

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 159/ل=157/ل)

     

    پینٹ شرٹ پہننا اس دور میں کسی خاص قوم کا شعار نہیں رہا، اور جب کوئی لباس کسی خاص قوم کا شعار نہ ہو تو اس کے پہننے کی گنجائش ہے اس لیے اگر دورانِ ملازمت پینٹ شرٹ پہننا ضروری ہے تو آپ اس وقت میں پہن لیں اور کام سے فراغت کے بعد کرتا پاجامہ زیب تن کرلیں، البتہ پینٹ کے پہننے میں اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ ٹخنوں سے نیچے نہ ہوجائے کیونکہ ٹخنوں سے نیچے پینٹ یا پاجامہ وغیرہ پہننا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند