• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 3166

    عنوان:

    ایک قسم کا جانور جو کہ سمندر میں رہتا ہے اور فارسی میں میگو اور اردو میں جھینگا کہا جاتا ہے، ان کا کھانا شوافع کے نزدیک حلال ہے، احناف کی رائے کیا ہے؟ حلال ہے یا حرام؟

    سوال:

    ایک قسم کا جانور جو کہ سمندر میں رہتا ہے اور فارسی میں میگو اور اردو میں جھینگا کہا جاتا ہے، ان کا کھانا شوافع کے نزدیک حلال ہے، احناف کی رائے کیا ہے؟ حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 3166

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 706/ م= 706/ م

    جھینگے کے مچھلی ہونے نہ ہونے میں اختلاف ہے اسی بنا پر اس کی حلت و حرمت مختلف فیہ ہے، موجودہ ماہرین حیوانات جھینگے کو مچھلی نہیں مانتے اور ماہرین لغت اسے مچھلی قرار دیتے ہیں، جواز کا قول راجح ہے لیکن جھینگا کھانے سے اجتناب کرنا زیادہ مناسب ہے اور احوط ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند