• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 3085

    عنوان:

    وہ مرغی جو شیعہ حضرات مشین کے ذریعہ سے ذبح کرتے ہیں اور اس کے بعد فروخت کرنے تک فریج میں رکھتے ہیں کیا ان کی خریدنا اور کھانا ہمارے لیے جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    وہ مرغی جو شیعہ حضرات مشین کے ذریعہ سے ذبح کرتے ہیں اور اس کے بعد فروخت کرنے تک فریج میں رکھتے ہیں کیا ان کی خریدنا اور کھانا ہمارے لیے جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 3085

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 866/ د= 829/ د

    مشینی ذبیحہ کا کیا طریقہ ہوتا ہے؟ بہت جگہ شرائط ذبح پورے طور پر پائے نہیں جاتے۔ اس لیے یقینی تفصیل سامنے آئے بغیر حلت کا قطعی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ اس لیے مشینی ذبیحہ کے خریدنے اور کھانے سے احتیاط کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند