• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 2694

    عنوان:

    ٹیسٹنگ پاؤڈر(اجیناموٹا، نمک)ہے شاید آپ لوگ بھی اس سے واقف ہوں گے۔ یہ معلوم کرناہے کہ یہ چیز حلا ل ہے یا حرام؟

    سوال:

    ہمارے شہر حیدر آباد میں عموما دیکھااورسناگیاہے کہ کچھ ٹیسٹنگ پاؤڈر(اجیناموٹا، نمک)ہے شاید آپ لوگ بھی اس سے واقف ہوں گے۔ یہ معلوم کرناہے کہ یہ چیز حلا ل ہے یا حرام؟ یا پھر اس کا استعمال کرنا مکروہ ہے۔ آجکل یہ ہر دعوت یعنی کھانے کی ہرچیز مثلا بریانی ، تہاری وغیرہ میں ملایا جارہاہے ۔کیا ہمیں اس سے پرہیز کرنا چاہئے؟ کوئی کہتاہے کہ حرام ہے اور کوئی کہتاہے کہ ابھی اس کی تحقیق نہیں ہوئی ہے ، اس کا استعمال کرسکتے ہیں، اس بارے میں آپ علمائے کرام کی کیا رائے ہے؟ (۲) اسلامی لباس کیا ہے ؟ کیا صرف کرتاپاجامہ ہی اسلامی لباس ہے؟

    جواب نمبر: 2694

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 80/ ل= 80/ ل

     

    (۱) اس پاوٴڈر کے بارے میں ہمیں علم نہیں اگر کوئی نجس چیز اس میں ڈالی جاتی ہو اور تحقیقی ذرائع سے اس کا علم بھی ہو تو اس کو لکھ کر دوبارہ استفتاء ارسال فرمائیں۔

    (۲) جو لباس سنت سے ثابت ہے، وہ اسلامی لباس ہے، اسی طرح جس لباس کا سنت میں ذکر نہ ہو اور صلحاء نے اختیار کیا ہو، کفار اور فسّاق کا شعار نہ ہو وہ بھی اسلامی اور شرعی لباس ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ: ج۱۲ص۳۱۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند