• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 1909

    عنوان:

    سگریٹ اور تمبا کو کی کمپنی میں میرا کام یہ ہے کہ ایک پارٹی سے پیسے لے کر دوسری پارٹی کو پہنچانا ہے‏، کیا یہ درست ہے؟

    سوال:

    کیا میں بھوپال کی ایک ایسی کمپنی میں کام کرسکتاہوں جو سگریٹ اورتمباکوکا کاروبار کرتی ہے؟ مجھے صر ف اتنا کام کرنا ہے کہ یہاں حدرآباد میں اس کمپنی کے کسی ڈیلر سے کمپنی کے روپئے وصول کرکے ان ( کمپنی ) کے کہنے پر کسی دوسری پارٹی ( سپلائی کرنے والے) تک پہنچا ناہے۔ کمپنی یہ کام سرکاری ٹیکس سے بچنے کی نیت سے اور بینک کے ذریعہ نہ کرکے باہر ہی باہر کرتی ہے۔ اس کام کے لیے کمپنی مجھے کچھ تنخواہ دے رہی ہے۔ یہ تنخواہ حرام تو نہیں ہوگی؟ براہ کرم،جواب عنایت فرمائیں؟

    جواب نمبر: 1909

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 676/ د= 670/ د

     

    سگریٹ اور تمباکو کا کاروبار کرنے والی کمپنی کے لیے آپ وصولی رقم کا کام کرسکتے ہیں اور آپ کا اس سے تنخواہ لینا بھی درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند