• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 173699

    عنوان: خراطین مصفی کھانے کا حکم

    سوال: حضرت مفتی صاحب خراطین مصفی کو کھانے کی دوا میں استعمال کرنے کیا حکم ہے؟ مدلل جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173699

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 229-169/B=03/1441

    خراطین (کیچوے) یہ حشرات الارض میں سے ہے، اس کا کھانا حرام ہے۔ دوا میں بھی اس کا استعمال کرنا جائز نہیں۔ اس کا بدل دوسری دوائیں ہیں انہیں ڈال سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند