• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 173578

    عنوان: بکرے کے کپورے حلال ہیں یا حرام ؟

    سوال: حضرت میں یہ معلوم کرنا چاہ رہا ہوں کہ بکرے کے کپورے کچھ لوگ کہتے حرام ہیں کچھ کہتے حلال ہیں کچھ کہتے ہیں مکروہ ہیں ؟ آیا کہ دین اسلام کے مطابق کیا ہیں حرام حلال یا مکروہ؟

    جواب نمبر: 173578

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 112-82/B=02/1441

    وکرہ تحریماً من الشاة سبعٌ ۔ (۱) الحیاء (قُبُل) ۔ (۲) والخصیة ۔ (۳) والغدة ۔ (۴) والمثانة ۔ (۵) والمرارة ۔ (۶) والدم المسفوح ۔ (۷) والذکر ۔ (شامی: ۵/۴۵۵مسائل شتی)

    مذکورہ سات اجزاء حلال جانور کے ناجائز ہیں، ان کا کھانا جائز نہیں۔ ان میں خصیہ بھی ہے جس کو عوام کپورا کہتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند