Indian

سوال # 172037

حضرت والا میں بہت ہی احترام کے ساتھ پوچھنا چاہتا ہوں کے پیاز اور لہسن کھانا احادیث کی روشنی میں کیا ہے۔ ایسا بھی کوئی حدیث ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیاز کھانا مکروہ ہے۔

Published on: Jul 25, 2019

جواب # 172037

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1136-902/B=11/1440



پکی ہوئی پیاز یا لہسن کے کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں، کھا سکتے ہیں۔ اس میں بدبو نہیں رہتی؛ البتہ کچی پیاز یا کچا لہسن کھانے کے بعد مسجد میں جانا یا کسی مجلس میں جانا ممنوع و مکروہ ہے۔ ہاں منہ صاف کرنے اور بدبو زائل کرنے کے بعد جاسکتا ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات