• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 169829

    عنوان: کیا جانور کے کپورے کھانا حلال ہے

    سوال: مفتی صاحب میں جانا چاہتا ہوں کیا حلال جانور کے کپورے کھانا حلال ہے ؟ 2۔نیز حلال جانور کے کون کون سی چیزیں حرام ہوتی ہیں۔

    جواب نمبر: 169829

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 873-771/H=08/1440

    (۱) مکروہ تحریمی ہے۔

    (۲) ۱۔ دَم مسفوح یعنی بہتا ہوا خون حرام قطعی ہے۔

    ۲۔ فرج یعنی مادہ کی پیشاب گاہ۔

    ۳۔ ذکر یعنی مذکر کا پیشاب کا راستہ ۔

    ۴۔ خصیہ یعنی کپورے ۔

    ۵۔ مثانہ یعنی پیشاب کی تھیلی۔

    ۶۔ غدہ یعنی خون بستہ کی گٹھلی۔

    ۷۔ پتہ یعنی کڑوے ہرے رنگ والے پانی کی تھیلی، یہ چیزیں حرام قطعی نہیں؛ البتہ مکروہ تحریمی ہیں۔ کذا فی مجمع الانہر: ۲/۷۴۳وغیرہا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند