• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 169086

    عنوان: جو مچھلی خود مرجائے اس کا کھانا کیسا ہے؟

    سوال: عرض خدمت یہ ہے کہ مچھلی کے حرام ہونے کی کوئی شکل ہے یا نہیں؟ میں نے سنا تھا کہ مچھلی بذات خود اپنی موت مرجائے تو وہ حرام ہوگی۔ صحیح جواب عنایت فرمائیں ۔ مہربانی ہوگی جزاکم اللہ خیر واحسن الجزاء

    جواب نمبر: 169086

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 622-497/SN=07/1440

    مچھلی اپنی تمام قسموں سمیت حلال ہے۔ ہاں جو مچھلی طبعی موت مر کے سطحِ آب پر الٹی تیرنے لگے، اس کا کھانا جائز نہیں۔

    فی الدر: ولا یحل حیوان مائي إلا السمک الذي مات بآفة ولو متولداً في ماء نجس ولو طافیة مجروحة ، وہبانیة ۔ غیر الطافي علی وجہ الماء الذي مات حتف أنفہ ، وہو ما بطنہ من فوق ، فلو ظہرہ من فوق فلیس بطاف ، فیوٴکل الخ (۹/۴۴۴-۴۴۵، ط: زکریا، کتاب الذبائح ۔ نیز: ہندیة: ۵/۳۳۳، ط: الاتحاد ، کتاب الذبائح ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند