Pakistan

سوال # 166831

ایک مشہور زمانہ چاکلیٹ "کٹ کیٹ " (Kit Kat) کے بارے میں کسی نے بتایا کہ یہ حلال نہیں ہے ، ایسی کوئی تحقیق یا فتویٰ آپ کے علم میں ہے تو بتادیجیے تاکہ حرام سے میں بچ سکوں ۔یہ مسئلہ میں اپنے لئے پوچھ رہا ہوں ۔

Published on: Nov 19, 2018

جواب # 166831

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 297-261/M=3/1440



ہمیں مذکورہ چاکلیٹ کے بارے میں تحقیق نہیں، جب تک یقین و تحقیق شرعی سے معلوم نہ ہوکہ اس میں حرام چیز شامل ہے، اس وقت تک اس کو حرام نہیں کہا جاسکتا، اگر کوئی شک و شبہ کی بنیاد پر احتیاط کرتا ہے تو بہترہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات