• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 165891

    عنوان: کیاڈبری چاكلیٹ كھانا كیسا ہے؟

    سوال: کیا کیاڈبری چاکلیٹ میں سور کی چربی ہوتی ہے ؟ ہم یہ کیسے پتہ کریں کہ کھانے کی چیزوں میں یا روزمرہ زندگی کی دوسری اشیاوں میں سور کی چربی ہوتی ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 165891

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 119-72/D=2/1440

    سور کی چربی بلکہ اس کے تمام اجزاء حرام ہیں اگر کھانے پینے کی چیز میں تھوڑا جز بھی شامل ہوگیا تو اس چیز کا کھانا ناجائز اور حرام ہو جائے گا؛لہٰذا ڈبری چاکلیٹ میں سور کی چربی ہونے نہ ہونے کی تحقیق کی جائے ہمیں اس کے بار ے میں علم نہیں۔ جب تک کسی چیز میں حرام جز کے شامل ہونے کا یقینی علم نہ ہو اس کے کھانے کو ناجائز اور حرام نہیں کہہ سکتے کوئی شخص شبہ کی بنا پر احتیاط کرے تو دوسری بات ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند