• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 165337

    عنوان: کونسی قسم کا سرکہ استعمال کیا جائے؟

    سوال: حدیث میں ذکر ہے سرکہ بہترین سالن ہے۔ ہم بازار میں خریدنے کے لئے جاتے ہیں تو بہت ساری کمپنیوں کا سرکہ میسر ہے، اور ہر کمپنی کا سرکہ بنانے کا طریقہ الگ ہے۔ بعض کمپنیاں شراب سے سرکہ بناتی ہیں۔ ہمیں یہ بتائیں کہ سعودی سرکہ اصلی ہے اور کونسا استعمال کرسکتے ہیں؟ کیا حدیث میں سرکہ بنانے کا طریقہ موجود ہے؟ اگر ہے! تو حدیث ضرور تبائیں تاکہ ہم صحیح طریقے سے سرکہ خو بناسکیں اور بازار کی ملاوٹی چیزوں سے بچیں۔

    جواب نمبر: 165337

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 48-39/H=1/1440

    حدیث شریف سے تو مطلقاً سرکہ کی تعریف ثابت ہے جس میں ہر قسم کا اور ہر کمپنی وغیرہ کا بنا ہوا سرکہ داخل ہے اور جس طریقہ سے بھی سرکہ بنالیا جائے وہ بھی اس عموم میں داخل ہے ، کسی حدیث شریف میں کسی خاص طریقہ سے سرکہ بنانے کا ثبوت نہیں ملتا۔ اگر شراب کا سرکہ بنالیا اور شراب کی بالکلیہ حقیقت تبدیل ہوکر سرکہ بن گئی اور شراب کے تمام اجزاء بدل گئے تو ایسے سرکہ کی بھی استعمال کرلینے کی گنجائش ہے بشرطیکہ تبدیل ماہیت پر دل پوری طرح مطمئن ہو اور بہتر اس سے اجتناب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند