• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 164712

    عنوان: كیا بیوی كو شوہر كا جھوٹا دودھ پینا كیسا ہے؟

    سوال: کیا شوھر کا بچایا ہوا جھوٹا دودھ بیوی کو نہیں پینا چاہئے ؟یا بیوی کا بچا ہوا جھوٹا دودھ شوہر کو نہیں پینا چاہئے کیا اس میں کوئی کراہت ہے ؟ اس بارے میں برائے کرم ضاحت فرمائیں ۔ عین نوازش ہو گی۔

    جواب نمبر: 164712

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1407-1081/B=12/1439

    شوہر اپنی بیوی کا جھوٹا اور بیوی اپنے شوہر کا چھوٹا دودھ ہو چائے ہو کھانا ہو کھا پی سکتی ہے، اس میں کوئی کراہت نہیں، احادیث میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا جھوٹا حضرت عائشہ نے کھایا اور حضرت عائشہ کا جھوٹا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھایا، یہ تو الفت ومحبت کی بات ہے، اس میں کسی قسم کی کوئی کراہت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند