• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 158607

    عنوان: فارمی مرغی کا حکم؟

    سوال: کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ فارمی مرغ کو جو غذا دی جا تی ہے اس میں خنزیر کے گوشت یا چربی کی ملاوٹ کی جاتی ہے ۔ معلومات کے ذرائع غیر مصدقہ ہیں۔ آپ حضرات کی اس بارے میں کیا رائے ہے ؟ اور احقر اگر خود تحقیق کرنا چاہے کو کہاں تک تحقیق کرسکتا ہے کہ غلو بھی نہ ہو اور تحقیق بھی ہو جاوے ۔ دعا کی درخواست ہے ۔

    جواب نمبر: 158607

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 631-535/L=5/1439

    اس طرح کی باتیں سننے میں تو آرہی ہیں مگر احقر کو اس کی تحقیق نہیں ،جہاں تک ایسی مرغیوں کے کھانے کا مسئلہ ہے تو اگرچہ مرغیوں کو اس طرح کی غذا دینا جائز نہیں؛لیکن اگر مرغیوں کو ایسی غذا کھلا دی جائے تو چونکہ غذا کھانے کے بعد مستہلک ہو جاتی ہے اس کا اثر باقی نہیں رہتا ؛اس لیے ایسی مرغیوں کا کھانا جائز ہوگا۔

     قال في الدر المختار: ولو أکلت النجاسة وغیرہا بحیث لم ینتن لحمہا حلت کما حل أکل جدي غذي بلبن خنزیر؛ لأن لحمہ لم یتغیر وما غذی بہ یصیر مستہلکا لا یبقی لہ أثر ولو سقی ما یوٴکل لحمہ خمرًا فذبح من ساعتہ حل أکلہ ویکرہ․ الدر المختار: ۹/ ۴۹۱- ۴۹۲کتاب الحظر والإباحبة) ومثلہ في زیلعي (تبیین الحقائق: ۶/ ۱۰کتاب الکراہیة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند