• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 156967

    عنوان: مشروم کا کھانا کیسا ہے ؟

    سوال: مفتی صاحب، میرا سوال یہ ہے کہ مشروم کھانا کیسا ہے ؟ غالباً یہ ایک سبزی ہے جو کُکُر مُتّے کی شکل کی ہوتی ہے .. ہمارے یہاں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ مشروم کتے کے پیشاب کی ہوئی جگہ سے پیدا ہوتا ہے ، اس لئے حرام ہے ، برائے مہربانی صحیح بات سے روشناس فرمائیں۔

    جواب نمبر: 156967

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:397-348/H=4/1439

    جب کہ وہ (مشروم) سبزی ہے تو اس کا کھانا جائز ہے اور بعض لوگ جو یہ شبہ کرتے ہیں کہ یہ کتے کی پیشاب کی ہوئی جگہ سے پیدا ہوتا ہے، اول تو ان لوگوں کا یہ قول ہی بلا دلیل ہے اور ثانیاً اگر ایسا ہو بھی تب بھی اس کو حرام قرار نہیں دیا جاسکتا کتے تو پیشاب پاخانہ بہت سے کھیتوں میں کرتے رہتے ہیں کیا اس کی وجہ سے کھیتوں کی پیداوار کو حرام قرار دیا جاسکتا ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند