• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 156615

    عنوان: بائلر اور فارمینگ مرغ کھاناکیسا ہے ؟

    سوال: بائلر اور فارمینگ مرغ کھاناکیسا ہے جس کو حرام اشیا سے تیار کیا گیا ہو مثلا مردار کی ہڈیوں کا دانا اور خون سے بنی غذ، کھلائی گئی ہو ؟ اوراس کے انڈے کے متعلق بھی وضاحت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 156615

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:288-235/sn=4/1439

    حرام اشیاء اسی طرح مردار کی ہڈیوں وغیرہ سے تیار شدہ کھانا مرغیوں کو کھلانا تو بلاشبہ غلط (اور ناجائز ۔ن) ہے؛ لیکن جومرغیاں اس طرح کی غذا پر پلی ہوں انھیں کھانا ناجائز نہیں ہے؛ بلکہ گنجائش ہے؛ کیونکہ ”غذا“ پیٹ میں جانے کے بعد ہضم ہوجاتی ہے وہ باقی نہیں رہتی۔ ولو أکلت النجاسة وغیرہا بحیث لم ینتن لحمہا حلّت کما حلّ أکل جدي غذي بلبن خنزیر؛ لأن لحمہ لا یتغیر وماغذي بہ یصیر متسہلکا لا یبقی لہ أثر (درمختار مع الشامی: ۹/ ۴۹۲، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند