• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 156327

    عنوان: حلال جانوروں کے پائے پکا کر کھانا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا حلال جانوروں کے پائے جو کہ لوگ پکا کر کھاتے ہیں یہ کھانا شریعت میں حلال ہے یا حرام کیونکہ میں نے کسی جاننے والے سے سنا ہے کہ چمڑا کھانا حرام ہے جبکہ پائے میں بھی چمڑا تو شامل ہوتا ہے ۔ براہ کرم تفصیل سے جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 156327

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:279-212/B=3/1439

    شریعتِ اسلام میں جانور کے گوشت اور کھال کا ایک ہی حکم ہے، یعنی جس طرح گوشت کھانا حلال ہے اسی طرح اس کی کھال کھانا بھی حلال ہے، تمام فقہی کتابوں میں یہ مسئلہ موجود ہے، بالوں کو صاف کرکے چمڑے کو پکاکر کھانا بلاکراہت جائز ہے۔ پائے پکانے سے پہلے لوگ اس کی کھال اور بال کو صاف کرلیتے ہیں پھر اسے پکاکر کھاتے ہیں یہ بلاشبہ حلال ہے۔ کوئی شک وتردد نہ کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند