• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 155593

    عنوان: ایسے شیعہ کے ہاتھ کاکھانا کیسا ہے جو کہے کہ میں تمام صحابہ رضوان اللہ تعالی اجمعین کا ماننے والا ہوں

    سوال: سوال: ایسے شیعہ کے ہاتھ کاکھانا کیسا ہے جو کہے کہ میں تمام صحابہ رضوان اللہ تعالی اجمعین کا ماننے والا ہوں، کسی کی شان میں گستاخی نہیں کرتا اور قرآن کی تحریف کا قائل نہیں اور عقیدہ علی الوہیت کا قائل نہیں۔

    جواب نمبر: 155593

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:136-129/B=3/1439

    اسے شیعہ کی خوب اچھی طرح تحقیق کرلی جائے اگر اس کا قول وفعل اس کے بیان کے مطابق صحیح ہے تو اس کے ہاتھ کا فی نفسہ کھانا صحیح ہے لیکن یہ بات بھی پیش نظر رہے کہ ان کے دین ومذہب کا 1/10 حصہ جھوٹ بولنا ہے، اور یہ جائز ہی نہیں بلکہ عین عبادت ہے۔ جھوٹ کا نام شیعوں نے تقیہ رکھ چھوڑا ہے۔ نیز ان کی کتابوں میں لکھا ہوا ہے کہ کسی سنّی کو نجس وناپاک کھلانا ثواب کا کام ہے۔ اس لیے ہم سنّیوں کو بہت احتیاط کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند