• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 155114

    عنوان: ایشن سومپ ایل نامی مچھلی کھانا درست ہے یا نہیں؟

    سوال: سوال :کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں۔ مسئلہ : ایک قسم کی مچھلی جس کو ایشن سومپ ایل( Asian Swimp ill )آنریری میں کہا جاتا ہے ، کیا اس کو کھانا مسلک حنفی کے اعتبار سے جائز ہے ؟ جواب مطلوب ہے ۔

    جواب نمبر: 155114

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 42-29/N=1/1439

     انگریزی میں جس مچھلی کو ایشن سومپ ایل کہتے ہیں، فقہ کی کتابوں میں اسے مارماہی سے تعبیر کیا گیا ہے، یعنی: یہ مچھلی شکل وصورت میں سانپ جیسی معلوم ہوتی ہے ؛ لیکن چوں کہ حقیقت میں مچھلی ہے؛ اس لیے مفتی بہ قول کے مطابق احناف کے نزدیک اس کا کھاناحلال وجائز ہے۔

    وإلا الجریث سمک أسود والمارماہي سمک في صورة الحیة، وأفردھما بالذکر للخفاء وخلاف محمد(الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الذبائح، ۹: ۴۴۶، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند