• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 154287

    عنوان: حلال جانور کی بٹ اور اوجھڑی حلال ہے ، یا مکروہ ہے ؟

    سوال: حلال جانور کی بٹ اور اوجھڑی کیا حلال ہے یا مکروہ ہے ؟ اگر مکروہ ہے تو مکروہ کی کونسی قسم ہے ؟ براہ کرم جواب سے آگاہ کراکر ہماری راہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 154287

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1389-1356/N=1/1439

    ( ۱، ۲): حلال جانور کی اوجھڑی اور بٹ دونوں حلال ہیں، یہ دونوں حلال جانور کے ان سات اجزاء میں شامل نہیں جو ناجائز ہیں؛ اس لیے حلال جانور کی بٹ اور اوجھڑی کا کھانا جائز ہے (فتاوی رشیدیہ ، ص:۵۵۱،۵۵۲،باقیات فتاوی رشیدیہ، ص ۳۶۸،فتاوی دار العلوم دیوبند، ۱۵:۴۶۸، مطبوعہ: دار العلوم دیوبنداور فتاوی محمودیہ، ۱۷:۲۹۳-۲۹۶، مطبوعہ: ادارہٴ صدیق ڈابھیل وغیرہ)۔

     ما یحرم من أجزاء الحیوان المأکول سبعة: الدم المسفوح والذکر والأنثیان والقبل والغدة والمثانة والمرارة ، بدائع (رد المحتار، کتاب الذبائح ۹:۴۵۱ط مکتبة زکریا دیوبند)، وانظر الدر والرد (کتاب الخنثی، مسائل شتی ۱۰:۴۷۷، ۴۷۸) والفتاوی الھندیة (کتاب الذبائح، الباب الثالث فی المتفرقات ۵: ۲۹۰ط مکتبة زکریا دیوبند)، والکنز (مع التبیین ، کتاب الخنثی،مسائل شتی ۶: ۲۲۶ط المکتبة الإمدادیة، ملتان) أیضاً۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند