• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 151923

    عنوان: آب زم زم کھڑے ہو کر پینے کی اصل اور حقیقی وجہ کیا ہے ؟

    سوال: ویسے توپانی بیٹھ کر پینا سنت ہے لیکن آب زم زم کو لوگوں کی اکثریت کھڑے ہو کر پیتی ہے ۔ اس سلسلے میں مختلف روایات بیان کی جاتی ہیں جیسا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض مواقع پر کھڑے ہو کرآب زمزم پیا تھا۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ بی بی ہاجرہ نے کھڑے ہو کر آب زم زم پیا تھا۔بعض کا کہنا ہے کہ حاجی حج سے واپس آ کر کھڑے ہو کر آب زم زم پیتے ہیں۔بعض علما کاکہنا ہے کہ کھڑے ہو کر آب زم زم پینا مستحب ہے ۔ آب زم زم کھڑے ہو کر پینے کی اصل اور حقیقی وجہ کیا ہے ؟ کیا کھڑے ہو آب زم زم پینے سے زیادہ ثواب ملتا ہے ؟ قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 151923

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 997-983/B=10/1438

    زمزم کنویں کے پاس کھڑے ہوکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زمزم کا پینا ثابت ہے اسی بنا پر فقہاء نے اسے کھڑے ہوکر پینا مستحب لکھا ہے۔ اور یہ محض اس پانی کے احترام کی وجہ سے ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند