• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 151032

    عنوان: غیر مسلم ہوٹل میں کھانا کھانا؟

    سوال: میں ایک ایسی جگہ کام کرتا ہوں جہاں صرف غیر مسلم (عیسائی اور چائینیز ) کھانا پکاتے ہیں اور کوئی نزدیک مارکیٹ بھی نہیں۔ کیا میرا کھانا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 151032

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1132-1128/L=9/1438

     اگر ان کے برتنوں کے پاک ہونے کا یقین ہو، اور یہ معلوم ہوکہ وہ کوئی غلط چیز استعمال نہیں کرتے ، نیز کھانا گوشت نہ ہو تو فی حد ذاتہ غیر مسلم کے ہوٹل سے کھانے میں مضایقہ نہیں، بوقتِ ضرورت ان کے ہوٹلوں سے کھانے کی گنجائش ہوگی، اوراگر وہ ان چیزوں کی رعایت نہ کرتے ہوں تو ان کے یہاں کھانا جائز نہ ہوگا، ایسی صورت میں اپنے طور پر کسی چیز کا انتظام کرنا ضروری ہوگا۔ ولاباس بطعام المجوس کلہ الاالذبیحة فان ذبیحتہم حرام۔(الہندیہ:۵/۳۴۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند