• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 146427

    عنوان: جانور کے کون کون سے اعضاء کھانا حرام ہے ؟

    سوال: جانور کے کون کون سے اعضاء کھانا حرام ہے ؟

    جواب نمبر: 146427

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 205-149/H=2/1438

    سات اجزاء کا کھانا حلال مذبوحہ جانور کے ممنوع و مکروہ ہے اور ان میں سے بہتا خون حرام قطعی ہے یکرہ تحریما علی الاوجہ من الشاة سبعة اشیاء وہو الفرج، والخصیہ، والمثانة، والذکر، والغدة، والمرارة، والدم المسفوح للاثر الوارد فی کراہة ذلک لکن فی عد الدم من المکروہ تسامح اھ ج: ۲/۷۴۳قال ابوحنیفة رحمہ اللہ تعالیٰ الدم حرام واکرہ الستة اھ زیلعی: ۶/۶۶۶وہ سات اجزاء یہ ہیں: (۱) مادہ کی فرج۔ (۲) خصیہ ۔ (۳) مثانہ یعنی پیشاب کی تھیلی۔ (۴) نر کا ذکر۔ (۵) غدود۔ (۶) پتّہ یعنی جس تھیلی میں کڑوا پانی رہتا ہے۔ (۷) دم مسفوح جو حرامِ قطعی ہے بقیہ اول الذکر چھ اجزاء مکروہ تحریمی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند