• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 1057

    عنوان: ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ سمندری جانوروں کو حلال قرار دیا گیا ہے۔ پھر وہیل ، سیل ، کیکڑا کیوں حرام ہے؟اور جھینگا کیوں مکروہ ہے؟

    سوال: ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ سمندری جانوروں کو حلال قرار دیا گیا ہے۔ پھر وہیل ، سیل ، کیکڑا کیوں حرام ہے؟اور جھینگا کیوں مکروہ ہے؟ مہربانی فرماکر قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب سے آگاہ کریں۔

    جواب نمبر: 1057

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 328/د = 320/د)

     

    حدیث میں ہے أحلت لنا میتتان السمک والجراد امام اعظم ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ کے یہاں مچھلی اپنی تمام قسموں کے ساتھ حلال ہے۔ سمندری جانوروں میں جو مچھلی کی قسم میں سے نہیں ہے وہ حلال نہیں ہے۔ جھینگا کے مچھلی ہونے اور نہ ہونے میں علماء کا اختلاف ہے اس لیے مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند