• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 47372

    عنوان: کیا شیعہ اور رافضی میں کچھ فرق ہے؟

    سوال: کیا شیعہ اور رافضی میں کچھ فرق ہے؟ اگر ہے تو کیا ہے؟ اکابر علما کے جو فتاوے جات ملتے ہیں وہ اکثر رافضیات کے خلاف ہوتے ہیں ، شیعہ کا لفظ استعمال نہیں کیا جاتاہے۔ براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 47372

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1439-1076/H=11/1434-U (۱) لفظِ شیعہ عام ہے اور رافضی خاص ہے۔ (۲) آپ نے اکابر علماء کے فتاویٰ جات جو دیکھے ہیں ان کا حوالہ لکھنا چاہیے تھے؟ (۳) حضرت مولانا عبدالشکور صاحب فاروقی لکھنوی رحمہ اللہ کی کتاب ”شیعہ اور قرآن“ (ب) آیت تطہیر (ج) حضرت مولانا محمد منظور صاحب نعمانی رحمة اللہ علیہ کی کتاب ”امام خمینی اور شیعیت“ نیز (د) حضرت مولانا عبدالشکور لکھنوی فاروقی رحمہ اللہ کی کتاب ”قاتلانِ حسین رضی اللہ عنہ کی خانہ تلاشی“ (ھ) فتاوی محمودیہ کی متعدد جلدوں میں اس مبحث پر اہم فتاوی (و) فتاوی حقانی (ز) مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی سرہندی رحمہ اللہ تعالی رحمة واسعہ وغیرہ کتبِ معتبرہ ثقہ اہل علم کا مطالعہ بغور فرمائیں، پھر جو اشکال رہے اس کو لکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند