• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 38498

    عنوان: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا شیعہ بارہ امام بھی شیعہ تھے جو متعہ وغیرہ کرتے ہیں؟ کیا بارہ اماموں کی یہ تعلیم ہے کہ یا نہیں؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا شیعہ بارہ امام بھی شیعہ تھے جو متعہ وغیرہ کرتے ہیں؟ کیا بارہ اماموں کی یہ تعلیم ہے کہ یا نہیں؟

    جواب نمبر: 38498

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 871-157/B=5/1433 شیعوں کے جو بارہ امام ہیں وہ شیعہ نہیں تھے، نہ ہی وہ متعہ کے قائل تھے ، نہ ان کی یہ تعلیم ہے، وہ لوگ بڑے نیک متقی، ولی لوگ تھے، جیسے حضرت علی، حضرت حسن، حضرت حسین، حضرت زین العابدین، حضرت باقر، حضرت جعفر صادق وغیرہ وغیرہ۔ یہ لوگ بالکل صحیح العقیدہ سنّی تھے، نہایت متقی، پرہیزگار، اللہ کے ولی تھے۔ سب لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان سے تھے، ان ائمہ کے بارے میں اہل سنت کے خلاف جو کچھ باتیں ملتی ہیں وہ سب شیعہ حضرات کی اپنی طرف سے گھڑی ہوئی ہیں۔ وہ لوگ ان خرافات سے پاک وصاف تھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند