• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 37800

    عنوان: امام اور امامت کا جو تصور وعقیدہ شیعوں کے یہاں ہے، اس مفہوم کے اعتبار سے اُن بارہ اماموں کو ماننا غلط ہے،

    سوال: میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کیا کوئی سنی شخص فقہ جعفریہ کے بارہ امام کو مان سکتا ہے کہ نہیں اور ان بارہ امام کا کیا مقام ہے اسلام میں؟ یہاں پر لوگ امام رضا کو مانتے ہیں اور روضہ پر جاکر منت مانگتے ہیں۔ کیا یہ صحیح فعل ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 37800

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 678-678/M=5/1433 امام اور امامت کا جو تصور وعقیدہ شیعوں کے یہاں ہے، اس مفہوم کے اعتبار سے اُن بارہ اماموں کو ماننا غلط ہے، شیعوں کے یہاں امام کا مقام ومرتبہ نبی اورخدا کے برابر ہے، ایسا عقیدہ رکھنا درست نہیں، اور کسی امام کے روضہ پر جاکر ان سے منت مانگنا ناجائز اورحرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند