• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 36389

    عنوان: حضرت امام حسن کو کس نے شہید کیا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ حضرت امام حسن کو کس نے شہید کیا؟ کربلا میں اہل بیت کے ساتھ کس نے برا سلوک کیا؟ اگر یزید اور اسکے ساتھیوں نے یہ کا م کیا تو اہل حدیث حضرات یزید کو قصور وار کیوں نہیں مانتے؟

    جواب نمبر: 36389

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 458=244-3/1433 شیعوں کی معتبر ومستند کتابوں سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ حضرت حسین کو دعوت دے کر بلانے والے ان کے ساتھ بے وفائی وبدعہدی کرنے والے شیعہ تھے اور پھر انھوں نے ہی نہایت بے دردی کے ساتھ حضرت حسین کو قتل کیا نیز شیعانِ کوفہ نے خود اس بات کا اقرار کیا کہ ہم نے امام حسین کو بلایا پھر ہم نے ان پر تلوار چلائی اور جومصائب ان پر آئے وہ ہمارے سبب آئے، چناں چہ قاضی نور اللہ شوستری مجالس الموٴمنین میں لکھتے ہیں، ”سلیمان بن صرد خزاعی ساکن کوفہ است وسبب خروج او بنی امیہ آں بود کہ چوں طائفہٴ کوفیاں با مسلم بیعت کردہ نقض عہد کردند ونوبت بہ شہادت امام حسین رسانیدند سلیمان بعد از چند ماہ متنبہ شدہ انگشت حسرت بدنداں گرفتہ برخود نفریں می کرد کہ خسرانِ دنیا وآخرت نصیب باشد کہ بعد ازانکہ امام حسین را طلب داشتیم تیغ برروئے او کشیدیم تا از بے وفائی مارسید باو آنچہ رسید“ ۔سلیمان بن صرد خزاعی کوفہ کے رہنے والے ہیں، بنی امیہ سے ان کی بغاوت کا سبب یہ ہوا کہ جب کوفیوں کے ایک گروہ نے مسلم کے ہاتھ پر بیعت کرکے نقض عہد کیا اور امام حسین کی شہادت کی نوبت پہنچائی تو سلیمان چند ماہ کے بعد متنبہ ہوئے اورانگشت حسرت دانتوں میں دباکر اپنے اوپر نفریں کرتے تھے کہ دنیا وآخرت کا خسارہ ہم کو حاصل ہوا کہ بعد اس کے کہ ہم نے امام حسین کو بلایا، تلوار ان پر کھینچی اور ہماری بے وفائی سے یہ سب مصیبت ان کو پہنچی۔ (قاتلانِ حسین کی خانہ تلاشی: ص:۶۳، مکتبہ فاروقیہ درائی ٹولہ لکھنوٴ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند