• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 35667

    عنوان: ڈاكٹر ذاكر نائك كے بارے میں

    سوال: کیا ڈاکٹر ذاکر نائک اچھا شخص ہے یا نہیں؟ دوسرا سوال مولانا طارق جمیل اچھا شخص ہے یا نہیں؟ تیسرا سوال یہ ہے کہ سعودی عرب کے لوگ تقلید کرتے ہیں یا نہیں؟ اور مجھے ایک کتاب چاہیے کہ اس میں جنت اور جہنم کے بارے میں تذکرہ ہو،

    جواب نمبر: 35667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2002=397-12/1432 ڈاکٹر ذاکر نائک غیرمقلدوں کے ایجنٹ ہیں، صرف انگریزی داں ہیں، قرآن وحدیث کے عالم نہیں ہیں، قرآن کی غلط تفسیر اور دینی احکام ومسائل میں غلط ترجمانی کرتے ہیں ان کی باتوں پر اعتماد نہ کرنا چاہیے۔ حضرت مولانا طارق جمیل صاحب ہمارے علم کے مطابق صحیح عالم باعمل ہیں، دین کی صحیح ترجمانی کرتے ہیں،معتمد عالم دین ہیں۔ قوم وملت کی صحیح رہنمائی کررہے ہیں۔ اہل سنت واجماعت کا صحیح عقیدہ رکھتے ہیں۔ سعودی عرب کے لوگ اکثر حنبلی ہیں، یعنی حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی تقلید کرتے ہیں، کتاب کے لیے زمزم بکڈپو دیوبند سے رابطہ قائم کیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند