• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 30377

    عنوان: کیا اہل تشیع کی نماز جنازہ ہم سنی حضرات پڑھ سکتے ہیں؟ کیا ان کے لیے دعا ئے مغفرت کی جاسکتی ہے؟ کیا ان کو ضرورت پڑنے پر خون بھی دیا جاسکتاہے؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنما ئی فرمائیں۔ 

    سوال: کیا اہل تشیع کی نماز جنازہ ہم سنی حضرات پڑھ سکتے ہیں؟ کیا ان کے لیے دعا ئے مغفرت کی جاسکتی ہے؟ کیا ان کو ضرورت پڑنے پر خون بھی دیا جاسکتاہے؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنما ئی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 30377

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):259=285-3/1432

    شیعہ اثنا عشری جو عام طور پر ہمارے یہاں پائے جاتے ہیں، وہ اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے جو ان کی کتابوں میں ملتے ہیں، کافر ومرتد ہیں۔ اس لیے ہم سنی مسلمانوں کو ان کی نماز جنازہ میں شریک نہ ہونا چاہیے، نہ ان کے لیے دعائے مغفرت کرنی چاہیے، البتہ انسانیت کے ناطے مجبوری میں خون دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند