عقائد و ایمانیات - فرق باطلہ

India

سوال # 171042

کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں؟ ہم چھ بھائی اور آٹھ بہنیں ہیں، میں اپنی والدہ کی ایک زمین خریدنا چاہتا ہوں، اس کی جو قیمت والدہ سے طے ہوئی ہے اس پر ایک بھائی کے علاوہ سارے بھائی بہن راضی ہیں، کیا ایسی صورت میں میرے لئے اپنی والدہ کی زمین خریدنا جائز ہے؟ بینوا توجروا

Published on: Jun 27, 2019

جواب # 171042

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 925-807/D=10/1440



والدہ اگر ہوش و حواس میں ہیں تو زمین کی جو قیمت وہ طے کر رہی ہیں اور اس پر بخوشی زمین دینے کو تیار ہیں تو زمین اس قیمت پر آپ کے لئے لینا جائز ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات