• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 69465

    عنوان: بہن کو لڑکیوں کے اسکول میں بھیج سکتا ہوں؟

    سوال: کیا میں اپنی بہن کو ریگولر بی ایس سی کے لئے کالج یا یونیورسٹی بھیج سکتا ہوں؟ کالج لڑکیوں کا ہے اور وہاں استانیاں پڑھاتی ہیں۔ لیکن کالج ہمارے علاقے سے دور ہے جس کے لئے وہاں لڑکیوں کا اپنا ہوسٹل ہے ۔ ہاسٹل اور کالج کے درمیان راستہ وہ بغیر محرم کے روزانہ دو مرتبہ طے کرے گا۔

    جواب نمبر: 69465

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1394-1457/L=2/1438

    اگر ہاسٹل اور کالج کے درمیان کا راستہ بغیر محرم طے کرنے میں فتنہ کا اندیشہ ہوتو اس کالج میں پڑھانا جائز نہیں، اور اگر فتنے کا اندیشہ نہ ہو مثلاً اسکول بس وغیرہ سے آنا جانا ہوتو مضائقہ نہیں، مگر بہرحال اس پر فتن دور میں اس سے بھی احتیاط بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند