• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 65237

    عنوان: میں فقہ کا علم حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: میں فقہ کا علم حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 65237

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 751-725/N=8/1437 اگر آپ عربی زبان سے واقف نہیں ہیں تو اردو میں فقہی مسائل کی جو مستند ومعتبر کتابیں ہیں، ان کا بکثرت مطالعہ رکھیں، جیسے : تعلیم الاسلام، بہشتی زیور، آپ کے مسائل اور ان کا حل وغیرہ۔ اور مطالعہ کے دوران جو مسائل سمجھنے میں نہ آئیں اپنے شوہر یا بھائی وغیرہ کے ذریعہ کسی معتبر عالم ومفتی سے سمجھ لیں یا کسی معتبر دارالافتاء کو سوال بھیج کر معلوم کرلیں، اور اگر آپ عربی زبان سے واقف ہیں تو فقہ کی عربی کتابوں کا بھی کچھ کچھ مطالعہ رکھیں، مثلاً نور الایضاح، مجمع الانہر اور تحفة الفقہاء وغیرہ۔ اور اگر آپ کی بستی میں کوئی عالمہ خاتون ہو اور وہ دینی مسائل پر گہری نظر رکھتی ہو تو آپ کے لیے اس سے علم فقہ حاصل کرنا زیادہ مناسب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند