• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 2057

    عنوان:

    بچوں کو تادیبی ضرب کی حدود و قیود بیان فرمادیں۔ عند اللہ ماجور ہوں گے۔

    سوال:

    بچوں کو تادیبی ضرب کی حدود و قیود بیان فرمادیں۔ عند اللہ ماجور ہوں گے۔

    جواب نمبر: 2057

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 685/ ن= 681/ ن

     

    بچوں کو تادیباً تین مرتبہ ہاتھ سے مارنے کی اجازت ہے، اس سے زائد کی اور لکڑی و ڈنڈا وغیرہ سے مارنے کی اجازت نہیں ہے: ضرب ابن عشر علیھا بید لا بخشبة أي ولا یجاوز الثلاث وکذلک المعلم لیس لہ أن یجاوزھا قال علیہ الصلاة والسلام لمرداس المعلم: إیاک أن تضرب فوق الثلاث فإنک إذا ضربت فوق الثلاث اقتص اللہ منکژژژ وظاھرہ أنہ لا یضرب بالعصا في غیر الصلاة أیضاً (در مع رد المحتار: ج۲ ص۵، ط زکریا دیوبند) اور تین مرتبہ میں بھی بچہ کے تحمل کی رعایت ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند