• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 164142

    عنوان: كیا دنیاوی تعلیم یافتہ شخص مدرسہ یا مکتب میں تعلیم دے سکتا ہے ؟

    سوال: یا دنیاوی تعلیم یافتہ شخص مدرسہ یا مکتب میں تعلیم دے سکتا ہے قابلیت کے اعتبار سے جماعت تبلیغ میں چار لگا جب ان کے اس جگہ فائز ہونے والے علماء و حفّاظَ کا احترام کم محسوس ہوتاہے ؟

    جواب نمبر: 164142

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1291-1017/B=12/1439

    دنیاوی تعلیم یافتہ کا مدرسہ یا مکتب میں پڑھانا کوئی ناجائز نہیں ہے؛ لیکن تجربہ اس طرح کا ہوا ہے کہ دنیاوی تعلیم یافتہ دینی مدرسوں میں تعلیم دینے میں کامیاب ثابت نہیں ہوا، دینی مدرسہ میں مدرسہ کی لائن کا کوئی آدمی ہو تو وہ صحیح کام کرتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند