• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 149124

    عنوان: مجھے چھٹے دن کی تمام تفصیلات مطلوب ہیں یعنی کہ بچہ کے چھٹی کی اذان بھی چھٹے دن دینا ہے یا پہلے بھی دے سکتے ہیں؟

    سوال: مجھے چھٹے دن کی تمام تفصیلات مطلوب ہیں یعنی کہ بچہ کے چھٹی کی اذان بھی چھٹے دن دینا ہے یا پہلے بھی دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 149124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 465-374/D=6/1438

    بچہ کے داہنے کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت پیدائش کے بعد ہی (نہلانے کے بعد) دینا مستحب ہے، یہ چھٹے دن کا عمل نہیں ہے۔

    ساتویں دن بچہ کے سر کا بال اتروانا (منڈانا) مستحب ہے اور بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کردینا بہتر ہے۔

    نیز وسعت ہو تو لڑکے کی طرف سے دو بکرے لڑکی کی طرف سے ایک بکرا ذبح کرکے عقیقہ کرنا مستحب ہے۔

    عقیقہ کا گوشت تین حصوں میں کرکے ایک حصہ غربا میں تقسیم کرنا ایک حصہ اعزا واقربا کے یہاں بھیجنا اور بقیہ گھر میں رکھنا مستحب ہے، اگر گھر میں زیادہ یا سب رکھ لے تو بھی حرج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند