• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 9679

    عنوان:

    کیا کوئی ایسا وظیفہ ہے کہ جسے انسان صبح پچیس دفعہ یا شام پچیس دفعہ پڑھ لے تو کوئی ناگہانی حالات نہیں دیکھے گا، جو کہ استغفراللہ ․․․․سے شروع ہوتا ہے؟

    سوال:

    کیا کوئی ایسا وظیفہ ہے کہ جسے انسان صبح پچیس دفعہ یا شام پچیس دفعہ پڑھ لے تو کوئی ناگہانی حالات نہیں دیکھے گا، جو کہ استغفراللہ ․․․․سے شروع ہوتا ہے؟

    جواب نمبر: 9679

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2=2/ د

     

    کثرت استغفار، دفعِ بلایا اور نزولِ رحمت کا سبب ہے: فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ اِنَّہُ کَانَ غَفَّارًا یُرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْکُمْ مِدْرَارًا وَیُمْدِدْکُمْ بِاَمْوَالٍ وَبَنِیْنَ وَیَجْعَلْ لَکُمْ جَنَّاتٍ وَیَجْعَلْ لَکُمْ اَنْہَارًا (سورہٴ نوح آیت: ۰۱-۱۲،پ:۲۹) آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی دن بھر میں ستر بار، سو بار استغفار کرنے کی صراحت منقول ہے: عن أبي ھریرة قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إني لأستغفر اللہ وأتوبہ إلیہ في الیوم أکثر من سبعین مرةً رواہ البخاري، وفي روایة مائة مرةً رواہ مسلم (مشکاة: ۲۰۳،کتاب الاستغفار) البتہ پچیس بار اگر کہیں منقول ہو تو تجربہ یا علاج کے طور پر ہوگا باقی ایسی کوئی حدیث ہماری نظر سے نہیں گذری۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند