• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 8397

    عنوان:

    ہماری مسجد کے امام صاحب دعا میں یہ کہتے ہیں یا اللہ رحم کیجئے مصطفے کے واسطے اور یا رسول اللہ کرم کیجئے اللہ کے واسطے ۔ کیا یہ طریقہ صحیح ہے اور کیا ہم بھی ایسا کہہ سکتے ہیں؟

    سوال:

    ہماری مسجد کے امام صاحب دعا میں یہ کہتے ہیں یا اللہ رحم کیجئے مصطفے کے واسطے اور یا رسول اللہ کرم کیجئے اللہ کے واسطے ۔ کیا یہ طریقہ صحیح ہے اور کیا ہم بھی ایسا کہہ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 8397

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1277=1092/ل

    دعاء کا پہلا جملہ: یااللہ رحم کیجیے مصطفی کے واسطے۔ درست ہے، اور دوسرا جملہ: یا رسول اللہ کرم کیجیے اللہ کے واسطے۔ یہ درست نہیں، اس طرح دعا کرنے سے احتراز ضروری ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند