• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 7836

    عنوان:

    یہ تقریباً پندرہ سال سے زائد کا عرصہ ہوگیاہے کہ میں اورمیرے اہل خانہ بہت زیادہ پریشانی مبتلا ہیں، ہر طرح سے دنیاوی، دینی، مالی، روحانی، جسمانی یہ فہرست بہت آگے تک جاتی ہے۔ مختلف لوگوں سے بہت زیادہ دعا کرانے کی کوشش کی لیکن پریشانی بڑھتی ہی گئی۔ کیا کوئی اعلی روحانی شخصیت ہے، اگر ہے تو آپ مجھے بتادیں اورمیں ان سے کیسے بات کرسکتی ہوں؟مفتی صاحب آپ مجھے اوپر مذکور تمام چیزوں کے لیے اور مزید اس ضرورت کے پورا ہوجانے کے لیے بہت زیادہ موٴثر وظیفہ بتادیں۔اور تمام تعریف اللہ ہی کے لیے ہے ، اللہ تبارک وتعالی آپ کو اس کا بدلہ دے گا اورمیرے دل سے دعا نکلے گی اورمیں آپ کی بہت زیادہ ممنون ومشکورہوں گی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7836

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2021=1507/ب

    آپ چالیس روز تک یہ عمل کریں، پہلے ۱۱/ مرتبہ درود شریف، پھر ۵۰۰ مرتبہ لا حول ولا قوة إلا باللّٰہ العلي العظیم پڑھیں اور پھر اخیر میں ۱۱/ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے اپنی پریشانیوں کے دور ہونے کی دعا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند