Pakistan

سوال # 7577

مجھے آپ کی مدد چاہیے۔مجھ پر کسی نے کالا جادو کیا تھا جس کی وجہ سے میرے سارے بال ختم ہوگئے حتی کہ میرا سر صاف نظر آتا ہے۔ میں نے استخارہ کیا تھا تو اس میں گنجی ہونا بہتر نہیں ہے ۔ میری عمر بائیس سال ہے۔ آپمجھے اس کے علاج کے لیے قرآن کی کوئی آیت یا حدیث بتادیں میں بہت پریشان ہوں۔

Published on: Oct 20, 2008

جواب # 7577

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 1885=1480/ ھ


 


معلوم نہیں کالا جادو، آپ پر کس نے تجویز کیا ہے؟ آپ ہرنماز کے بعد اکیس دفعہ معوذتین اول و آخر درود شریف سات سات دفعہ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے جسم پر ہاتھوں کو پھیرلیا کریں اور یہی عمل باوضو سونے سے قبل کرتے رہیں۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات